سعودی عرب سے مئی میں تارکین وطن کے ترسیلات زر میں 11.8 ارب ریال کا اضافہ دیکھنے میں آیا

اپریل کے مقابلے میں مئی کے مہینے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا‘سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی

جمعرات 2 جولائی 2020 12:25

سعودی عرب سے مئی میں تارکین وطن کے ترسیلات زر میں 11.8 ارب ریال کا اضافہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) سعودی عرب سے مئی میں تارکین وطن کے ترسیلات زر میں 11.8 ارب ریال کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اپریل کے مقابلے میں مئی کے مہینے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی نے بتایا ہے کہ مئی 2019 کے مقابلے میں مئی 2020 کے دوران تارکین کے ترسیلات زر میں 11.83 ارب ریال ( 18 فیصد)کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تارکین وطن نے اپریل 2020 کے مقابلے میں مئی 2020 کے دوران 2.04 ارب ریال زیادہ بھیجے، اپریل کے مقابلے میں مئی میں ترسیلات زر 21 فیصد زیادہ ہوئی۔سعودی شہریوں نے مئی 2019 کے مقابلے میں مئی 2020 کے دوران 52 فیصد رقوم کم بھیجیں۔ انہوں نے مئی 2020 میں 2.98 ارب ریال باہر بھیجے۔ایک چارٹ جاری کر کے 2019 اور 2020 کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران تارکین کے ترسیلات زر میں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔