مقبوضہ کشمیر کے عوام تسلیم شُدہ حق خودارادیت کا تقاضا کر رہے ہیں‘شاہ غلام قادر

جمعرات 2 جولائی 2020 12:25

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) شاہ غلا م قادر سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر نے سرینگرسے وائرل ہونے والی انتہائی دلخراش وڈیو جس میں ڈیڈ باڈی پر معصوم بیٹھ کر بھارتی انسانیت سوز واقعہ کا ماتم کر رہا ہے۔ بھارت جو کہ اس مہذب دور میں ایک دہشت گرد سٹیٹ کی واضح تصویر پیش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر روا رکھے گئے انسانیت سے گرے بھارتی اقدامات پوری دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارت کی جانب سے کُھلے چیلنج کے مترادف ہے کہ وہ جو مرضی کرتا پھرے اُسے کوئی نہیں پوچھ سکتا۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام تسلیم شُدہ حق خودارادیت کا تقاضا کر رہے ہیں اور بھارت اُس حق کو دینے کی بجائے اُن کے خلاف ایسے اقدامات کیئے جا رہا ہے کہ جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔بھارت کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ کشمیر یوں کے ناحق خون کے ایک ایک قطرے کا اُسے بہر صورت حساب دینا پڑے گا۔