برطانیہ 75 ممالک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ کے قواعد کوجلد ہی ختم کر دے گا

جمعرات 2 جولائی 2020 13:44

برطانیہ 75 ممالک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ کے قواعد کوجلد ہی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ 75 ممالک سے آنے والے افراد کے لئے 14 روز قرنطینہ میں گزارنے کے قواعد کوختم کردیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی یورپی یونین کے تقریبا تمام مقامات ، برطانیہ کے برمودا اور جبرالٹر کے علاقوں ، ترکی ، تھائی لینڈ ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت غیر ضروری سفر پر عائد پابندی ختم کردیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے سفر پابندیوں نے ملکی ٹورازیم اور ٹریول انڈسٹری کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے تاہم اب یورپی یونین کے تمام مقامات کیلیے سفری پابندی ختم کر دی جائے گی صرف فرانس ، یونان اور اسپین جیسے ممالک سے آنے والے افراد کو 14 دن کے لیے قرنطینہ کے دورانیے سے گزارنا ہو گا۔