”کلین شیو رہنے سے بہتر ہے کہ چھوٹی داڑھی رکھ لی جائے “

مشہور سعودی عالم و مُفتی شیخ عبدالمطلق نے کہا کہ فرنچ کٹ بھی مناسب نہیں تاہم کلین شیو رہنے سے بہتر ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 2 جولائی 2020 13:40

”کلین شیو رہنے سے بہتر ہے کہ چھوٹی داڑھی رکھ لی جائے “
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جولائی 2020ء) ڈاکٹر عبداللہ المطلق سعودی عرب کے ممتاز ترین علماء پر مشتمل بورڈ کے رُکن ہیں اور شاہی ایوان کے مشیر وں میں سے ایک ہیں۔وقتاً فوقتاً اُن کی جانب سے جاری ہونے والے فتوؤں کا خوب چرچا ہوتا ہے۔انہوں نے ریڈیو پر ایک مذہبی پروگرام کے دوران فتویٰ دیا ہے کہ جو لوگ خود کو کلین شیو رکھتے ہیں، وہ شریعت کی پیروی نہیں کرتے۔

اس سے تو اچھا ہے کہ وہ چھوٹی چھوٹی داڑھی ہی رکھ لیں، اگر بڑی داڑھی نہیں رکھ سکتے۔ شیخ المطلق نے ایک کالر کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ بعض نوجوانوں کوکلین شیو سے باز رہنا چاہیے۔نوجوان کے لیے کلین شیو رہنے سے بہتر ہے کہ وہ فرنچ کٹ رکھ لیں ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے خواتین کی خوبصورتی اور جوانی سے جُڑے چند مسائل پر بات کی تھی جن سے فیشن کی رسیا خواتین خوش ہو گئی تھیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبداللہ المطلق سرکاری سعودی ٹی وی چینل ون کے ایک خصوصی مذہبی پروگرام ’فتاویٰ‘ میں مختلف لوگوں کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔جب ایک خاتون نے اُن سے سوال کیا کہ خواتین کی جانب سے اپنے چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے انجکشن لگوانا اور ہونٹوں کو خوبصورت اور واضح بنانے کے لیے سرجری کروانا کیسا عمل ہے۔ جس پر مفتی المطلق نے کہا کہ خواتین کو اجازت ہے کہ وہ اپنے ہونٹوں کی خوبصورتی اور چہرے کی شادابی بڑھانے کے لیے انجکشن لگوانے اور سرجری کروانے کی اجازت ہے، شریعت میں اس پر کوئی قدغن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین کی جانب سے Botox اور Filler اور انجکشنزکا جو استعمال کیا جا رہا ہے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ خواتین خود کو زیادہ عرصہ تک خوبصورت رکھنے کے لیے ایسا کر سکتی ہیں۔ 

متعلقہ عنوان :