ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ سر ایورٹن ویکس 95 سال کی عمر میں چل بسے

جمعرات 2 جولائی 2020 14:23

بارباڈوس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز سر ایورٹن ویکس 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ سر ایورٹن ویکس نے 48 ٹیسٹ میچز میں 58.61 کی اوسط سے چار ہزار 455 رنز بنائے۔ سر ایورٹن ویکس مسلسل پانچ ٹیسٹ اننگز میں سنچریاں بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔سر ایورٹن ویکس کو ویسٹ انڈیز کے ساتھی کھلاڑی سر کلائڈ والکوٹ اور سر فرینک وورل کے ساتھ تھری ڈبلیو میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا تھا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے کہا ہے کہ ہم ایک عظیم لیجنڈ اور آئیکن سے محروم ہوگئے ہیں۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے کہا کہ سر ایورٹن ویکس ہمارے ہیرو تھے جن کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔سر ایورٹن ویکس کے اہل خانہ کے سوگ میں انکے دوستوں اور دنیا بھر کے بہت سارے مداح بھی شریک ہیں وہ انکے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سر ایورٹن ویکس، سر کلائڈ والکوٹ اور سر فرینک وورل 1950ئ میں انگلینڈ کی سرزمین پر ٹیسٹ جیتنے والی پہلی ویسٹ انڈیز ٹیم کا حصہ تھے۔

سر ایورٹن ویکس جنوبی افریقہ کے جان واٹکنز اور انگلینڈ کے ڈان سمتھ کے بعد مردوں کے ٹیسٹ کرکٹر کے تیسرے سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخص تھے، ان کے انتقال کے وقت انکی عمر 97 ہے۔ 1948ئ میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے باربیڈین 1958ئ میں ریٹائر ہوئے اور 1995ء میں نائٹ ہڈ حاصل کی۔جون 2019ئ میں سر ایورٹن ویکس کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) کے صدر رکی اسکرٹ نے کہا ہے کہ سر ایورٹن ویکس ویسٹ انڈیز کرکٹ کے سب سے حیرت انگیز علمبردار اور ایک زبردست شریف انسان تھے۔ رکی اسکرٹ نے کہا کہ وہ لفظی طور پر ہماری کرکٹ کے ایک بانی والد تھے۔ ویسٹ انڈیز کے پلیئرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم ویسٹ انڈیز کے اس عظیم انسان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سر ایورٹن نے اپنے ملک اور اس خطے میں کھیل کے لئے انمول کردار ادا کیا۔

ایم سی سی نے کہا ہے کہ ایم سی سی اور لارڈز میں ہر ایک سر ایورٹن ویکس کے انتقال کی خبر پر افسردہ ہے۔ انہیں ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ایک بہترین کرکٹر کے طور پر ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ لنکسائر لیگ میں بیک اپ کے لئے سات سیزن میں ویکس کی 91.61 اوسط ہے اور 1954ئ میں ان کی اوسط 158.25 لیگ کا ریکارڈ برقرار ہے۔