افغانستان کے صوبہ غزنی میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی، 15 عسکریت پسند مارے گئے

جمعرات 2 جولائی 2020 14:23

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں فضائی کارروائیوں میں 15 عسکریت پسند مارے گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان فوج نے بتایا کہ گزشتہ روز عسکریت پسندوں نے صوبہ غزنی کے علاقوں نوگاہی اور اشاق وال میں مسلح حملے کیے جس پر سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فضائی حملوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

تاہم عسکریت پسندوں نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔