کاشتکاروں کو کماد کی فصل پر گھوڑامکھی کاحملہ روکنے کیلئے گھوڑا مکھی کے دشمن طفیلی کیڑوں کی پرورش کی ہدایت

جمعرات 2 جولائی 2020 14:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) کاشتکاروں کو کماد کی فصل پر گھوڑامکھی کاحملہ روکنے اور اس کے تدارک کیلئے گھوڑامکھی کے دشمن طفیلی کیڑوں کی پرورش کو فروغ دینے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ ایسے کھیت جن میں طفیلی کیڑے وافر تعداد میں موجود ہوں وہاں سے طفیلی کیڑوں کے انڈوں اور کویوں والے پتے 6انچ لمبائی میں کاٹ لئے جائیں اور گھوڑا مکھی کے متاثرہ کھیتوں میں جہاں طفیلی کیڑے ہوں وہاں انہیں پتوں کے ساتھ لٹکا دیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ گھوڑامکھی کے دشمن طفیلی کیڑے گھوڑا مکھی کے خاتمہ میں انتہائی مؤثر و معاون ثابت ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار موجودہ موسمی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کماد کی فصل کو 15سی20دن کے وقفہ سے آبپاشی بھی کرتے رہیں ۔انہوںنے کہاکہ اگر کماد کی فصل پر کسی دیگر بیماری یا کیڑے کا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے استفادہ یقینی بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :