کسی بھی محاذ میں کامیابی کے لیے عسکری طاقت کے ساتھ ساتھ ایمان کی مضبوطی اور کردار کی پختگی انتہائی ضروری ہے، نیول چیف ظفر محمود عباسی

پاک بحریہ ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، نیول چیف کا 49ویں نیول اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب

جمعرات 2 جولائی 2020 15:17

کسی بھی محاذ میں کامیابی کے لیے عسکری طاقت کے ساتھ ساتھ ایمان کی مضبوطی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ کسی بھی محاذ میں کامیابی کے لیے عسکری طاقت کے ساتھ ساتھ ایمان کی مضبوطی اور کردار کی پختگی انتہائی ضروری ہے۔ جمعرات کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا ،نیول چیف کی آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے 49ویں نیول اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں میری ٹائم سیکیورٹی کو درپیش مختلف چیلنجز کا ذکر کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر نے پاک بحریہ کو خطے کی ایک مضبوط بحری قوت بنانے کیلیے جاری مختلف دفاعی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ کسی بھی محاذ میں کامیابی کے لیے عسکری طاقت کے ساتھ ساتھ ایمان کی مضبوطی اور کردار کی پختگی انتہائی ضروری ہے۔ نیول چیف نے کہاکہ پاک بحریہ ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ قبل ازیں کورس کے شرکاء نے ہندتوا آئیڈیالوجی اور انڈیا اور پاکستان کے مسلمانوں پر اس کے اثرات کے موضوع پر ایک مقالہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :