ٹڈی دل کے خلاف 3,81,852 مربع کلومیٹر رقبہ پر سروے، 9,226 مربع کلومیٹر پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے، نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر

جمعرات 2 جولائی 2020 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔ 36 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں966 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ اب تک 3,81,852 مربع کلومیٹر (تقریباً 9.43کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے اور 9226 مربع کلومیٹر (تقریباً 22.80 لاکھ ایکڑ) پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔

سروے اور کنٹرول آپریشن میں5097 سے زائد افراد اور 650 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ جمعرات کو نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2,55,754 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے میں 2282 افراد (بشمول پاک فوج) اور 323 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اب تک صوبہ بھر میں 2.81 کروڑ ایکڑ پر سروے اور8,48,317 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔

صوبہ سندھ میں گزشتہ24 گھنٹوں میں 1,01,313 ایکڑ پر سروے اور 8 اضلاع (شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ، نوشیرو فیروز، دادو، تھرپارکر، سکھر، گھوٹکی اور خیرپور) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 4,534 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 627 افراد (بشمول پاک فوج) اور 97 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1.99 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 1,41,097 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں 1,96,918 ایکڑ پر سروے کیا گیا اور 2 اضلاع (ڈی آئی خان اور کرک) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر180 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور آپریشن میں 880 افراد (بشمول پاک فوج) اور 111 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1,54,441 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,73,870 ایکڑ پر سروے اور 26 اضلاع (خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، اوتھل، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی،دکی، ہرنائی، جھل مگسی، قلات، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ،موسی خیل، نصیر آباد، پشین، سبی، صوراب اور زیارت) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر3,914 ایکڑ پر ااپریشن کیا گیا۔

اِس آپریشن میں 1,308 افراد (بشمول پاک فوج) اور 119 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں11,35,864 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔