قصور، دھان کے کاشتکاروں کو پیداوار میں اضافہ کے لئے زنک استعمال کرنے کی ہدایت

جمعرات 2 جولائی 2020 15:59

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو پیداوار میں اضافہ کے لئے زنک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ دھان میں زنک کا استعمال پیداوار بڑھانے کے لئے ضروری ہے خاص کر ایسی زمینوں میں جہاں دھان کی فصل پہلی بار کاشت کی جارہی ہو وہاں پر زنک کی کمی وسیع پیمانے پر پائی جاتی ہے جس کو دورکرنے کے لئے پنیری پر زنک کا استعمال فی ایکڑ پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ کا باعث بن سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ مسلسل تحقیق اور تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر75کلوگرام زنک سلفیٹ 33فیصد فی ہیکٹرنرسری میں استعمال کیاجائے تو اس سے زنک کی کمی دور ہوسکتی ہے اور پیداوارمیں خاطرخواہ اضافہ ہوتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ زنک کا استعمال معاشی طورپر بھی بہت فائدہ مندہے۔ انہوں نے بتایا کہ 75کلوگرام زنک سلفیٹ ‘35فیصد ہیکٹر نرسری میں استعمال کرنے پر ایک روپیہ اضافی خرچ کرنے سے 5.31روپے کی اضافی آمدن حاصل ہوتی ہے۔