قصور، کاشتکاروں کو موسم گرماکی سبزیات سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت

جمعرات 2 جولائی 2020 15:59

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) محکمہ زراعت نے کریلے اور موسم گرماکی دیگر سبزیات سبزمرچ‘ گھیاتوری‘گھیاکدو وغیرہ سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت کی ہے۔محکمہ کے ترجمان نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ موسم گرما کی سبزیات کی بہترپیداوار کے حصول کیلئے گوڈی کے ذریعے جڑی بوٹیاں تلف کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آخری گوڈی کے وقت پودوں کیساتھ مٹی چڑھائی جائے اورموسم گرما کی سبزیات کی صحتمند فصل حاصل کرنے کیلئے 8 سے 10دن کے وقفہ سے آبپاشی کو بھی یقینی بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں 2 مرتبہ سبزیوں کی پیسٹ سکائونٹگ کے بھی انتہائی مفیدنتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کاشتکاروں کیساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی سفارش کی کہ وہ گھریلو پیمانے پر کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ سبزیاں اگانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ سبزیوں کی تازہ اورصحتمند پیداوارحاصل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :