قصور، گوبرکی کھاد کا استعمال پودوں کو غذائی اجزاء کی فراہمی سمیت زمین کے طبعی وکیمیائی خواص کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، محکمہ زراعت

جمعرات 2 جولائی 2020 15:59

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ گوبرکی کھاد کا استعمال پودوں کو غذائی اجزاء کی فراہمی سمیت زمین کے طبعی وکیمیائی خواص کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ گوبرکی کھادیورین اور گوبر پر مشتمل ہوتی ہے‘یورین میں موجود نائٹروجن یوریاکھاد جیسی کیمیائی شکل میں موجود ہوتی ہے لیکن گوبر کے ڈھیرکو کھلی شکل میں چھوڑ دینے کے باعث اس میں تین ہفتوں کے اندر اندر 90فیصدنائٹروجن ضائع ہوجاتی ہے‘ گوبرکی کھاد جتنی زیادہ گل سڑی ہوگی اسکے فوائد اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔