فیصل آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں واضح کمی آنے لگی ہے،

ہسپتالوں میں سینکڑوں بیڈ خالی ہوگئے،اموات بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئیں،سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی

جمعرات 2 جولائی 2020 16:04

فیصل آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں واضح کمی آنے لگی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) فیصل آباد میں کورونا سمارٹ لاک ڈائون اور انتظامیہ کے بہترین حفاظتی انتظامات سمیت شہریوںکے تعاون کے باعث کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں واضح کمی واقع ہونے لگی ہے جس کے باعث چند روز پہلے تک مریضوں سے بھرے ہوئے ہسپتالوں میں سینکڑوں بیڈ خالی ہوگئے ہیں اور شرح اموات بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل ۱ٓباد کے چیف ایگزیکٹو ۱ٓفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد سپرانے جمعرات کے روز اے پی پی کو بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران فیصل آباد میں کورونا وائرس کی عالمی وباء کے حوالے سے بہت بہتر صورتحال دیکھنے میںآرہی ہے اور فیصل آباد کے ہسپتالوںمیں کورونا کے مریضوں کی تعداد مسلسل کم ہوتے ہوئے نصف کے قریب رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فیصل ۱ٓباد میں کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے مخصوص گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور الائیڈ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے اور مذکورہ تینوں ہسپتالوں کے نصف سے زائد بیڈ خالی اور کورونا کیلئے مخصوص کئی وارڈز بھی بند ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ الائیڈ ہسپتال فیصل ۱ٓباد میں ابھی بھی کورونا کے 150 سے زائدمزید مریضوں کے داخلے کی گنجائش موجود ہے اسی طرح کورونا سنٹر جنرل ہسپتال غلام محمد ۱ٓباد میں تقریباً 70 بیڈز خالی پڑے ہیں جبکہ سول ہسپتال میں بھی 120مزید مریضوں کے داخلے کے انتظامات موجود ہیں نیز اس وقت سول ہسپتال میںصرف 25 مریض موجود ہیں۔ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا کا کہنا ہے کہ مریضوںکی تعداد میں واضح کمی کی وجہ سے ہسپتالوں پر کورونا کے مریضوں کا دبائو اب بہت کم ہورہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر فیصل ۱ٓباد میں صرف کورونا وائرس کے مریضوںکیلئے مخصوص کئے گئے گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام ۱ٓباد کو دیکھا جو ئے تو اس میںجمعرات کے روز تک کورونا کے کل صرف 33 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 17 مثبت اور 16 مریض مشتبہ ہیںجبکہ زیر علاج مریضوں میں سے 3 مریض تشویشناک حالت کے باعث وینٹی لیٹر پر ہیںجن کی زندگی بچانے کیلئے سر توڑ کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک جنرل ہسپتال غلام محمد آباد ،فیصل آباد میںکل 69 اموات جبکہ 398 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :