لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 2 جولائی 2020 16:31

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء)  محکمہ موسمیات کے مطا بق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدگرم اور مرطو ب رہنے کا امکان ہے، تاہم شام اور رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخواہ،بالائی پنجاب ،مشرقی بلوچستان اسلام آباد،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق لاہورسمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروںراولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گوجرانوالہ،گجرات، ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور اور بہاولنگر میںشام اور رات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،جبکہ صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔محکمہ کے مطابق گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ، جمعرات کے روز صوبائی دارالحکومت میںریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت کم سے کم38ڈگری سینٹی گریڈ اورزیادہ سے زیادہ40ڈگری سینٹی گریڈ رہاجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب46فیصد رہا۔