مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے، انصرمجید خان

جمعرات 2 جولائی 2020 16:31

مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے، انصرمجید خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) صوبائی وزیر لیبر انصرمجید خان نے کہاکہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔صنعتوں میں فرائض سرانجام دینے والے کارکنان کو کورونا وائرس سے بچائو کیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روزاپنے دفتر میں چیئرمین ٹویٹا علی سلمان اور پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے وفد سے ملاقات کے دوران مزدور طبقے کیلئے لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات بارے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔

وفد میں جنرل سیکرٹری خورشید احمد ، محمد خان نیازی، اسامہ طارق اور نوشیر خان بھی موجود تھے۔صوبائی وزیرنے کہاکہ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کو موجودہ صورتحال میں کارکنان کے علاوہ عام عوام کیلئے بھی کھول دیاگیاہے۔

(جاری ہے)

کارکنان کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی خاطر سوشل سکیورٹی ڈسپنسریز کو اپ گریڈکرکے میڈیکل سینٹرز میں منتقل کیاجارہاہے۔انہوںنے کہاکہ مزدور طبقہ کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔چیئرمین ٹویٹا علی سلمان اور پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے وفد نے مزدور طبقہ کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر صوبائی وزیر لیبر انصرمجیدخان کی کاوشوں کو بے حدسراہا۔