ہنگو پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام اہم اجلاس

جمعرات 2 جولائی 2020 16:41

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) ہنگو پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس اقراء ماڈل سکول اینڈ کا لج ہنگو میں منعقد ہوا جس میں تحصیل ہنگو سے تعلق رکھنے والے پرنسپل اور منیجنگ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔اس موقع پرپرنسپلز اور منیجنگ ڈائریکٹرزنے پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور کابینہ کی تشکیل کیلئے دو دن کا وقت مانگ لیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران فیصلہ ہوا کہ حلف برداری کی تقریب میں پی ایس اے تمام صوبائی قائدین مدعو کئے جائیں گے اور ایک پروقار تقریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی سینئر نائب صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخواہ اسلام بہادر، کنویئنر ضلع ہنگو شجاع الدین، چیئرمین ضلع ہنگو سجادگل ،اور تحصیل ٹل کے کنویئنر محمد اسحاق نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کیا گیا جس میں حکومت سے سے بلا سود قرضوں کا اجراء اور 15 جولائی تک تعلیمی ادارے کھولنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور ہوا۔

متعلقہ عنوان :