حکومت کیلئے جائز نہیں کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرے، مفتی تقی عثمانی

پاکستان جیسے ملک میں جو صلح سے بنا ہے وہاں ضرورت کے مطابق نئی عبادت گاہ بنا سکتے ہیں،معروف عالم دین

جمعرات 2 جولائی 2020 16:51

حکومت کیلئے جائز نہیں کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرے، مفتی تقی عثمانی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ حکومت کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرے، خاص طور پر ایسی جگہ جہاں ہندو برادری بہت کم ہو۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں جو صلح سے بنا ہے وہاں ضرورت کے مطابق نئی عبادت گاہ بنا سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کو حق ہے کہ جہاں ان کی آبادی کے لیے ضروری ہو، اپنی عبادت گاہ برقرار رکھیں۔مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اس نازک وقت میں نہ جانے ایسے شاخسانے کیوں کھڑے کیے جاتے ہیں جن سے انتشار کے سوا کوئی فائدہ نہیں ۔

متعلقہ عنوان :