غیرملکی طالبعلم کی جی سی یو سے پی ایچ ڈی

جمعرات 2 جولائی 2020 16:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) انڈونیشی طالبعلم ہیروالیسترا باسکوروپترو کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے عبدالسلام سکول آف میتھ میٹیکل سائنسز سے ریاضی میںپی ایچ ڈی مکمل،تحقیقی مقالے کی منظوری کے بعد ڈگری کا نوٹیفکیشن جاری ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے اسکائپ کے توسط سے ہیروالیسترا باسکوروپترو کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سکول کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر مجاہد عباس اور کنٹرولر امتحانات محمد شہزاد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :