پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا میرین پارک آبی حیات کے تحفظ کا موجب بنے گا، پارک ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف ڈھال کا کردار بھی ادا کرے گا

وزیراعظم عمران خان کا 15 قومی پارکس کے منصوبے کے آغاز کے حوالہ سے ٹویٹ

جمعرات 2 جولائی 2020 16:56

پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا میرین پارک آبی حیات کے تحفظ کا موجب بنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا میرین پارک نہ صرف آبی حیات کے تحفظ کا موجب بنے گا بلکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف ڈھال کا کردار بھی ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو 15 قومی پارکس کے منصوبے کے آغاز کے حوالہ سے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ منصوبہ سیاحت کے فروغ کے ذریعے ریونیو جنریشن میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :