ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

ڈالر انٹر بینک میں 1 روپے 17 پیسے کی کمی کے ساتھ 166 روپے 88 پیسے کا ہوگیا،معاشی ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی متوقع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 2 جولائی 2020 16:53

ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-02جولائی2020ء) ملک بھر میں رواں ہفتے کی چوتھے روز کے دوران روپے نے امریکی ڈالر کا کس بل نکال دیا۔امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 17 پیسے کی کمی ہوئی۔جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 168 روپے 5 پیسے سے کم ہو کر 166 روپے 88 پیسے کہ سطح پر پہنچ گئی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک بھر میں امریکی کرنسی کی قدر میں مزید گراوٹ متوقع ہے۔

کیونکہ عالمی اداروں کی طرف سے ملنے والی امداد سے بیرونی ادائیگیوں میں آسانی پیدا ہو جائے گی۔جس کے باعث روپیہ وقتی طور پر مضبوط ہونے کی طرف گامزن ہے۔ بدھ کو انٹر بینک کرنسیوںکی لین دین بند رہی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں2روپے ،سعودی ریال 20پیسے ،یوے ای درہم کی قدر میں15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یورو کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کوبینک تعطیل کے باعث کرنسیوں کی لین دین معطل رہی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید167.80روپے اور قیمت فروخت168.30روپے مستحکم رہی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید185روپے سے گھٹ کر184.50روپے اور قیمت فروخت187روپے سے گھٹ کر186.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید203روپے سے بڑھ کر205روپے اور قیمت فروخت205روپے سے بڑھ کر207روپے ہوگئی۔

سعودی ریال کی قیمت خرید43.80روپے سے بڑھ کر44روپے اور قیمت فروخت 44.20روپے سے بڑھ کر44.50روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید44.85روپے سے بڑھ کر45.10روپے اور قیمت فروخت45.25روپے سے بڑھ کر45.60روپے ہوگئی ۔جب کہ ں منگل کو امریکی ڈالر20پیسے کی کمی سے 168.20روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 50پیسے مہنگا ہوگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سی168.10روپے سے گھٹ کر167.90روپے اور قیمت فروخت168.40روپے سے گھٹ کر168.20روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سی167.30روپے سے بڑھ کر167.80روپے اور قیمت فروخت167.80روپے سے بڑھ کر168.30روپے ہوگئی۔