خواجہ آصف کو ( کل )نیب میں طلبی کانوٹس

جمعرات 2 جولائی 2020 17:17

خواجہ آصف کو ( کل )نیب میں طلبی کانوٹس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے کینٹ ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرکزی رہنما خواجہ آصف کو کل ( جمعہ)طلبی کا نوٹس جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف کو دن 11 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب نے خواجہ آصف کو اس سے قبل 26 جون کو طلب کیا تھا تاہم قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے تھے اورخواجہ آصف کی جانب سے ان کے وکیل نجم الحسن نے نیب حکام کو جواب جمع کرایا تھا۔