مہنگے داموں چینی خریدنے ایک اور میگاسکینڈل ہے ‘ مسلم لیگ(ن)

78 روپے 33 پیسے سے زائد پر چینی خریدنے والے ظالموں نے عوام کا نہیں سوچا‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب

جمعرات 2 جولائی 2020 17:18

مہنگے داموں چینی خریدنے ایک اور میگاسکینڈل ہے ‘ مسلم لیگ(ن)
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے مہنگے داموں چینی خریدنے کو ایک اور میگاسکینڈل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اچینی مافیا عمران صاحب ہر روز عوام کی جیب پہ ڈاکہ ڈال رہے ہیں،نئے پاکستان میں قوم کو دونوں ہاتھوں سے مسلسل لوٹا جا رہا ہے اور چینی کی قلت بھی برقرار ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی انکوائری کمیشن اپنے چوروں کو بچانے کا ایک ڈھونگ اور دھوکہ تھا ،آج کی تاریخ تک پاکستان کی عوام 52 روپے کی بجائے 92 روپے کلو چینی خرید رہی ہے ،78 روپے 33 پیسے سے زائد پر چینی خریدنے والے ظالموں نے عوام کا نہیں سوچا،چینی چور عمران مافیا 60 روپے کی چینی خرید سکتا تھا چینی چور عمران مافیا نے اپنے چوروں کو لندن روانہ کر دیا ہے اور آج تک عوام کی چینی چوری ہو رہی ہے۔