پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھانے کی منظوری

20 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت 805 سے بڑھا کر 850 کر دی گئی جبکہ فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ قبل ازوقت ریلیز کرنے کی منظوری

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 2 جولائی 2020 17:03

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھانے کی منظوری
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-02جولائی2020ء) پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 20 کلو آٹے کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 20 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت 805 سے بڑھا کر 850 کر دی گئی جبکہ فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ قبل ازوقت ریلیز کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ فلو ملز کو گندم 1500 روپے فی من فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس وقت ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ کورونا کی وجہ سے لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کی حکومت سے توقعات بڑھ گئی ہیں، لیکن اب حکومت کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جب سے پاکستان میں کورونا وائرس نے قدم رکھے ہیں، تب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قیمتوں کے علاوہ ایک وقت ایسا بھی آ گیا تھا کہ جب ملک میں آٹے کا بحران پیدا ہو گیا تھا، تاہم یوں محسوس ہو رہا ہے کہ شاید حکومت نے ابھی تک اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی پالیسی تیار نہیں کی۔

تا ہم یہ کہنا بھی غلط نہ ہو گا کہ حکمران جماعت کو آٹے بحران کے بعد شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا لیکن ابھی تک عوام کو ریلیف دینے پر غور نہیں کیا جا رہا۔ اب مںظر عام پر آنے والی خبروں میں بھی یہی بتایا گیا ہے کہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 20 کلو آٹے کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 20 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت 805 سے بڑھا کر 850 کر دی گئی جبکہ فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ قبل ازوقت ریلیز کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ فلو ملز کو گندم 1500 روپے فی من فراہم کی جائے گی، تا ہم اس حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عوام اور اپوزیشن کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ آٹا ایک بنیادی ضرورت ہے، اگر اس کی قیمت میں اضافہ ہوتا رہا تو عوام کے لئے مشکل پیدا ہو جائے گی۔