پنجاب یونیورسٹی نے محمد سلیم کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی

جمعرات 2 جولائی 2020 17:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے محمد سلیم ولدمنیراحمدکو پاکستان سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’پاکستان میں سول ملٹری تعلقات کا ایک تنقیدی جائزہ (2008تا2018)‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالے کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔