کورونا وارڈز میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو دوگنا اضافی تنخواہ دی جائے،چوہدری شجاعت حسین

جمعرات 2 جولائی 2020 17:30

کورونا وارڈز میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو دوگنا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں میں کورونا فنڈز سے ماہانہ تنخواہ کے علاوہ کورونا وارڈز میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو دوگنا اضافی تنخواہ دی جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں 10، 10 مرلہ کے پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں، جو سوسائٹیاں اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان کو ٹیکس کی مد میں چھوٹ دی جائے، اس پر فوری طور پر عملدرآمد کرایا جائے، اس منصوبے پر وفاق کی جانب سے وزیراعظم اور صوبوں کی جانب سے وزراء اعلیٰ کے دستخط ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حضرات اور میڈیکل سٹاف کو اس کے علاوہ بھی خصوصی فنڈز دینے چاہئیں تاکہ وہ محسوس کریں کہ ان کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔