موٹروے پولیس مٹیاری کی پبلک ٹرانسپورٹ کے اندر کروناسے متعلق اشیا کی تقسیم

جمعرات 2 جولائی 2020 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) موٹروے پولیس کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے اندرکورونا سے متعلق اشیاء تقسیم کی گئیں ۔ترجمان موٹروے پولیس سید تراب علی کے مطابق مٹیاری میں واقع مووی پوائنٹ پر کراچی سے آنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیور حضرات اور مسافروں میں کرونا سے متعلق سفر کے دوران احتیاطی تدابیر کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ ماسک، ہینڈ گلووز ،سینیٹائزر بوتل ،صابن ،وغیرہ تقسیم کئے گئے ۔اس مہم میں بیٹ مٹیاری کے ایڈمن آفیسر انسپکٹر جمال شیخ ،بیٹ آپریشن آفیسر انسپکٹر مکیش کمار،ڈیوٹی آفیسر انسپکٹر ملک حسین چانڈیو ،کانسٹیبل کامران اور فوٹوگرافر عمران نے حصہ لیا ۔تاہم اس طرح کے پروگرام ایڈیشنل آئی جی ساتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان اور ڈی آئی جی ساتھ زون ملک مطلوب احمد کی ہدایت کی روشنی میں سیکٹر جامشورو میں زیر نگرانی سیکٹر کمانڈر زاہد نذیر کے جاری ہیں۔