پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی یقین دہانی پر تین دن سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کردیا

جمعرات 2 جولائی 2020 18:16

پشاور۔02جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی یقین دہانی پر تین دن سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کردیا، صدر پیوٹا ڈاکٹر فضل ناصر نے کہا کہ حکومت نے یونیورسٹی میں بھرتیوں ، پروموشن اور کنٹریکٹ لیکچرزکی مستقلی پر پابندی عائد کی تھی،وائس چانسلر ،رجسٹرار اور پیوٹا نے حکومتی افسران سے ملاقات کی، بھرتیوں پر پابندی اٹھانے کے حوالے فائل آگے بھیج دی گئی ہے، گورنر خیبر پختونخوا اور مشیر اعلی تعلیم نے مثبت کردار اداکیا، بہت جلد اساتذہ کو خوشخبری ملے گی، احتجاج کے بعد جامعہ میں تعلیمی سرگرمیاں پہلے کی طرح جاری ہے۔