شہری مویشی منڈی کوتفریح کا ذریعہ نہ بنائیں ایس اوپیز کے تحت آئیں قربانی کاجانور خریدیں اور گھرجائیں،علامہ شہنشاہ نقوی اور مفتی منیب

جمعرات 2 جولائی 2020 20:02

شہری مویشی منڈی کوتفریح کا ذریعہ نہ بنائیں ایس اوپیز کے تحت آئیں قربانی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) معروف عالم دین مفتی منیب الرحمن اور علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے جانوروں کی خریداری کے لیے مویشی منڈی جانے والے شہریوں سے ایس اوپیزپرعمل کرنے اورانتظامیہ سے مکمل تعاون کرنے کی اپیل کردی دونوں علمائے اکرام کہتے ہیں میلہ ٹھیلہ نہ لگایا جائے احتیاط برتی جائے،میڈیا ترجمان یاوررضاچاولہ نے سوشل میڈیا پروائرل قربانی کی آن لائن خبروں کو بھی من گھڑت اور شرپسندی قراردیتے ہوئے کہا کہ حکومت شہریوں کیلئے ایشیا ء کی سب سے بڑی مویشی مبڈی میں تمام سہولیات فراہم کرے تفصیل کے مطابق سنت ابراہیمی کی ادائیگی اور مویشی منڈی میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے علماء اکرام بھی میدان میں آگئے،معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی کہتے ہیں کہ خلوص سچائی اورحسن نیت کا تقاضہ یہ ہے کہ ایس اوپیز پرعمل کرکے قربانی کا جانوربھی خریدنا ہے اوردوسرے کا خیال بھی رکھنا ہے،سربراہ رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی منیب الرحمن کاکہناتھاکہ اس سال جانورکی خریداری اورقربانی کا تقاضہ کچھ مختلف ہے،میلہ ٹھیلہ نہ لگائیں جلد خریداری کریں اور واپس آئیں,معروف عالم دین مفتی منیب الرحمن نے بھی سپرہائی وے مویشی منڈی کا رخ کرنیوالوں کوسختی سے ایس اوپیز پرعملدرآمد کرنے کی اپیل کردی،مفتی منیب کاکہنا تھاکہ یہ تاریخ انسانیت کی پہلی وبا ہے جس میں سارے انسان مبتلاہیں,مفتی منیب کاکہنا تھاکہ لوگ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے جانورخریدنے جتھوں کی صورت میں نہ جائیں مویشی منڈی انتظامیہ سے تعاون کریں ایک دوافراد اپنی پسند کا جانورخرید کرگھرلے آئیں