وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس،پنجاب کابینہ کا مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے بڑا فیصلہ
پنجاب کابینہ نے فلور ملوں کو گندم کے اجراء کے حوالے سے عبوری پالیسی 2020-21ء کی منظوری دے دی سرکاری گندم کے اجراء سے مارکیٹ میں 20کلوکاآٹا تھیلا1050روپے سے کم ہوکر850روپے پر دستیاب ہوگا محکمہ خوراک پنجاب صرف فنکشنل فلور ملوں کو سرکاری گندم کا کوٹہ دیگا،سرکاری گندم کے اجراء کی عبور ی پالیسی کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی معاشی مشکلات کے باوجود عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں ،صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائینگے‘عثمان بزدار
جمعرات 2 جولائی 2020 20:07
(جاری ہے)
سرکاری گندم کے اجراء کی عبور ی پالیسی کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی۔
پنجاب کابینہ نے محکمہ خوراک سے ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔محکمہ خوراک 30روز میں اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گا۔اجلاس میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دی گئی اورپنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن ایکٹ 2014ء میں ترمیم کا ڈرافٹ بل منظور کیاگیا۔اجلاس میں محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے زیر انتظام سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میںPunjab Infectious Diseasesآرڈیننس2020 ء پر موثر عملدرآمد کے لئے ترامیم کی منظوری دی گئی ۔کابینہ نے پنجاب اربن ان مووایبل پراپرٹی ٹیکس رولز 1958ء میں ترامیم کی منظوری دی۔اجلاس میں ملتان میں ٹائم انسٹی ٹیوٹ کے قیام کیلئے ایکٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔پنجاب کابینہ نے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 13 مئی 2020ء کو بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21ء کے بارے میں منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی ۔ کابینہ اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور قانون سازی کے 26 ویں اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں ۔صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔پوری ٹیم محنت کے ساتھ کام کررہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا۔ہسپتالوں میں آکسیجن کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائیںگے۔وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو آکسیجن کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آکسیجن کی قلت کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور متعلقہ سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں، عطاءاللہ تارڑ
-
پنجاب اسمبلی کے ملازم کی مبینہ خودکشی کی کوشش،اسمبلی کی عمارت سے چھلانگ لگا دی
-
ملک بھر میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم
-
اس وقت عہدوں میں نہیں الجھنا چاہیے، میری گورنر شپ کا سفر سب کے سامنے ہے،گورنر سندھ
-
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماءاخونزادہ چٹان پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا
-
’سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوگا، جگ ہنسائی سے بچا جائے‘
-
پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کیلئے ”ہمت کارڈ“ اور”نگہبان کارڈ“جاری کرنے کافیصلہ
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال
-
جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف انکوائری، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی معاملے پر کمیٹی بنادی گئی
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.