40ہزار روپے مالیتی بانڈز کی تبدیلی میں 6 ماہ کی توسیع

صارفین رواں سال 31 دسمبر تک 40 ہزار روپے کے بانڈز تبدیل کرا سکیں گے

جمعرات 2 جولائی 2020 20:22

40ہزار روپے مالیتی بانڈز کی تبدیلی میں 6 ماہ کی توسیع
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء)وزارت خزانہ نے 40 ہزار روپے مالیتی بانڈز کی تبدیلی میں 6 ماہ کی توسیع کرتے ہوئے آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کردی۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صارفین رواں سال 31 دسمبر تک 40 ہزار روپے کے بانڈز تبدیل کرا سکیں گے، شہری اکاونٹ ٹرانسفر اپنے نام پر اندراج یا نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات اٹھاتے ہوئے گزشتہ برس 40 ہزار کے نئے بانڈز کا اجرا روک دیا تھا اور بینکوں کو بھی نئے بانڈز دینے سے منع کر دیا گیا تھا جبکہ پرانے بانڈز کی تبدیلی کیلئے اب نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔