مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی

مدعی مقدمہ زارا عباس کے وکیل نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا

جمعرات 2 جولائی 2020 21:09

مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی،مدعی مقدمہ زارا عباس کے وکیل نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نمبر 10 کی عدالت سے عدالت نمبر 4 میں منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی،مدعی مقدمہ زارا عباس کے وکیل نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نمبر 10 کی عدالت سے عدالت نمبر 4 میں منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر کردی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کے عدالت نمبر 10 کے جج نے 17 جون کو ہڑتال والے دن کیس ڈائری کے مطابق ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کی مگر 17 جون کو ہی ملزم عادل زمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے اہم ملزم عادل زمان کو انتہائی لاپرواہی کے ساتھ ضمانت پر رہا کردیا فاضل جج نے جانبداری کا مظاہرہ کیا اس لیے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کا حکم دیا جائے ملزم عادل زمان کو جس طریقے سے ضمانت دی گئی ہے وہ انصاف کے منافی ہے ملزم عادل زمان کو چھ ماہ سے ایک مرتبہ بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ملزم عادل زمان کی وجہ سے کیس تاخیر کا شکار ہے ابھی تک فرد جرم عائد نہیں ہوسکی ہے جس پر سیشن جج ساوتھ نے مدعی مقدمہ کی درخواست پر فریقین نوٹس جاری کرتے ہوئے کو 7 جولائی جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :