سرکاری و پرائیویٹ عمارتوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں،عوام بھی اپنے گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں،ڈپٹی کمشنر جہلم

جمعرات 2 جولائی 2020 22:18

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2020ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے صدارت کرتے ہوئے انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی سی جہلم نے اجلاس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہروں سمیت دیہی علاقوں میں بھی خصوصی توجہ دیں،جس کی چیکنگ کے لئے ہدایت دی گئی،ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پرائیویٹ سکولوں اور کالجزمیں ڈینگی اقدامات بارے رپوٹ جمع کروائیں،تمام دفاتر ، سرکاری و پرائیویٹ عمارتوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں،عوام بھی اپنے گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں،, زیر تعمیر عمارتوں کی چیکنگ کریں اورگلی محلوں میں پانی ہر گز کھڑا نا ہونے دیں۔

انکا کہناتھا کہ انڈور اور آوٹ ڈور سرویلینس روزانہ کی بنیاد پر کی جا ری رکھیں،انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہاٹ سپاٹس مقامات پر چیکنگ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے الرٹ ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، احتیاطی تدابیر سے بیماری سے بچا جا سکتا ہے ۔اس موقع پرسی اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،چیف افسران ایم سیز اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہاہے انہوں نے ایم سیز کو ڈینگی کے حوالے سے اقدامات میں بہتری لانے کی ہدایت دی۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ڈینگی کے شہری و دیہی علاقوں کی سرویلنس میں تیزی لانے کا کہا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف تمام اداروں اور سول سوسائٹی کو قردار ادا کرنا ہوگا۔ اپنے گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور مچھر سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ آگہی مہم کو فعال بنا کر ہم ڈینگی پر قابو پاسکتے ہیں ہر شہری کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے او رتمام لوگوں تک ڈینگی کے بارے احتیاطی تدابیر بارے پیغام پہنچانا چاہیے ۔