لاہور، لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے شبہ میں 2 افراد گرفتار

جمعرات 2 جولائی 2020 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2020ء) گجر پورہ کے نواحی علاقہ میں واقعہ کھیتوں میں 20 سالہ لڑکی سے ڈکیتی اور اجتماعی زیادتی کے شبہ میں دو مشتبہ شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کے حکم پر ایس پی سی آئی اے اس واردات کی انکوائری کر رہے ہیں۔ جنہوں نے مشتبہ افراد کو حراست میں لینے سے قبل جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جبکہ پولیس نے زیر حراست دونوں ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔