اوستہ محمد میں منشیات کے اڈے بند کئے جائیں،عوامی حلقے

جمعرات 2 جولائی 2020 22:29

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2020ء) اوستہ محمد میں منشیات کے اڈے بند کئے جائیں ایک درجن سے زائد منشیات کے اڈے قائم ہیں نوجوان نسل تباہی کی طرف جا رہے ہیں، اوستہ محمد میں سی آئی اے پولیس کی کوئی کردار نہیں معبینہ طور پر انچار ان سے بھتہ لیکر انہیں کھلی چھوٹ دے رکھی ہے باقی پولیس والوں کو بھی کاروائی سے روکتے ہیںتفصیلات کے مطابق اوستہ محمد میں اس وقت ہر غیر اخلاقی جرائم شہر میں ہو رہا ہے جس سے بد امنی بھی بڑھ رہی ہے اس وقت شہر میں ایک درجن سے زائد منشیات کے اڈے چل رہے ہیں جس سے نوجوان نسل تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے ، عوامی حلقوں نے شکایت کی کہ نوجوان نسل کا روجھان بجائے کمائی کی جانب نہیں منشیات کی طرف بڑھتا جا رہا ہے یہ بھی شکایت ہوئی کی سی آئی اے کے انچارج نے ان منشیات کے اڈوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور باقی پولیس والوں کو کاروائی کرنے بھی نہیں دیتے منشیات کی وجہ سے دیگر جرائم بھی بڑھ رہے ہیں ، اب تک سی آئی اے پولیس کی کوئی کاروائی نظر نہیں آتی ہے جو انہوں نے کی ہو ،یا تو سی آئی اے کو ختم کر کے پولیس میں زم کیا جائے یا سی آئی اے کے انچارج کو لائن حاضر کیا جائے تاکہ شہر میں امن بھی ہو اور ان اڈوں کا خاتمہ بھی ہو اور نئی نسل کو تباہی سے بچایا جائے کسی ایماندار کو سی آئی اے کا انچارج مقرر کیا جائے۔