عید الاضحیٰ اور قربانی کے جانوروں کے لئے ضابطہ اخلاق کی تیاری کے لئے صوبائی حکومت سے سفارشات طلب کر لی

جمعرات 2 جولائی 2020 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2020ء) عید ا لاضحیٰ اور قربانی کے جانوروں کے لئے ضابطہ اخلاق کی تیاری کے لئے صوبائی حکومت سے سفارشات طلب کر لی ہے ۔ جبکہ علماء کرام سے بھی مشاورت شروع کردی ہے ۔ عید الضحیٰ پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی ، نماز عید کے اجتماعات کے لئے وزارت مذہبی امور نے ضابطہ اخلاق تیار کرنے کے لئے ہوم ورک شروع کردیا ماہ رمضان المبارک کی طرح تمام مکاتب فکر کو اعتماد میں لیکر مشترکہ طور پر اعلان کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

تجارتی مراکز کے لئے بھی حکومت عید لالضحیٰ ضابطہ اخلاق جاری کریگی ذرائع کے مطابق شہروں اور دیہات میں قربانی کے جانوروں کی منڈیاں لگانے یا محدود کرنے بارے میں مشاورت کی جائیگی دیگر حکومتی اداروں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت ، عید پر قربانی اور زبح کرنے کے بعد گوشت بنانے بارے میں بھی ضابطہ اخلاق مرتب کیا جائے گا۔ عیدپر ضابطہ اخلاق بنانے کے لئے تمام مکاتب فکر کے جید علماء و مشائخ سے مشاورت کی جائیگی