راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ریسکیو 1122 کی ڈس انفکیشن مہم

جمعرات 2 جولائی 2020 22:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2020ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ریسکیو 1122نے جمعرات کے روز انسدادڈینگی و کورونا صفائی و ڈس انفیکشن مہم کے دوران ،یو سی 38کی مختلف کلاتھ مارکیٹس (جدہ، مکہ ، مدینہ اور فیصل مارکیٹ )کوکلورین ملے پانی سے واش کیا ،علاقے میں بھرپور صفائی کی گئی ،گوجر خان بس اسٹینڈ کو کلورین ملے پانی سے دھویاگیا،جی ٹی روڈ نزد سواں اڈا کی بھی صفائی کی گئی، ساتھ ہی راولپنڈی کی تحصیلوں میں بھی انسداد ڈینگی و کرونا صفائی و ڈس انفیکشن مہم جاری ہے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے مری میں(ایم سی آفس ،پنڈی پوائنٹ بازار، لاری اڈہ ، ٹیکسی سٹینڈ، جامعہ مسجد صدیق چوک، ایم سی گرلز ہائی سکول، ایم سی بوائز سکول، ایم سی کالونی، کراچی ہوٹل والا محلہ )واشنگ کے ساتھ ساتھ ڈس انفیکشن سپرے کیا ، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن مہم میں گھر گھر جا کر کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا اور اسے ڈمپ سٹیشن تک پہنچایا ورکرز کورونا آئیسولیشن اور قرنطینہ مراکزمیں صفائی یقینی بنا رہے ہیں ،جبکہ شہر کی سڑکوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے مشترکہ آپریشن میں بھی مہم کو لیڈ کر رہے ہیں،اسکے ساتھ ساتھ نالیوں ،پلاٹوں کی صفائی کا عمل بھی جاری ہے ، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طر ف سے شہریوں کو گھر گھر آگاہی دی جا رہی ہے کہ بار بار ہاتھ دھوئیں،اپنے گھر کا ماحول صاف ستھرا رکھیں، کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں،صفائی کا پیغام دوسروں تک پہنچائیںاور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں