راولپنڈی ، خاتون کے اندھے قتل کے الزم میںمقتولہ کا بہنوئی گرفتار،اعتراف جرم کرلیا

جمعرات 2 جولائی 2020 23:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2020ء) تھانہ صادق آباد پولیس نے علاقہ میں خاتون کے اندھے قتل کے الزم میںمقتولہ کے بہنوئی کو گرفتار کر لیاجبکہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے اقدام قتل کا ملزم گرفتار کر لیاصادق آباد پولیس کے مطابق مقتولہ ثوبیہ تبسم سرکاری محکمہ میں ڈینگی کے خاتمے کے پروگرام میں ملازمہ تھی،قاتل واجد محمود کے مقتولہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات تھے،مقتولہ کسی اور شخص سے دوسری شادی کرنا چاہتی تھی جس کا واجد کو رنج تھا،واجد نے مقتولہ کو چھری کے وار کر کے قتل کیا، نعش3دن بعد مقتولہ کے گھر سے برآمدہوئی تھی،پولیس نے مقتولہ کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا پولیس نے مقتولہ کے بہنوئی واجد محمود کوشک کی بنیاد پر حراست میں لیاجس نے تفتیش کے دوران مقتولہ ثوبیہ تبسم کے قتل کا اعتراف کر لیا پولیس نے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے ادھر تھانہ نصیر آباد پولیس نے اقدام قتل کے ملزم شہبازکوگرفتارکر لیا جس نے اپنے ساتھی کے ہمراہ حیدرنامی لڑکے کوفائرنگ کرکے زخمی کردیاتھا،جس کامقدمہ زخمی لڑکے حید رعلی کے والد کی مدعیت میں درج کیاگیا،ملزم کا ساتھی کامران عرف کامی قبل ازیں چالان ہوچکاہی