عالمی مالیاتی اداروں سے رقوم کی وصولی کے باعث کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی اونچی اڑان رک گئی

انٹر بینک میں 90پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 80پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں ڈالر 167روپے کی سطح پر آگیا

جمعرات 2 جولائی 2020 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) عالمی مالیاتی اداروں سے رقوم کی وصولی کے باعث کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی اونچی ڑان رک گئی اور جمعرات کو انٹر بینک میں 90پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 80پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں ڈالر 167روپے کی سطح پر آگئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید90پیسے کی کمی سے 167.90روپے سے گھٹ کر167روپے اور قیمت فروخت 168.20روپے سے گھٹ کر167.30روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید80پیسے کی کمی سی167.80روپے سے گھٹ کر167روپے اور قیمت فروخت168.30روپے سے گھٹ کر167.50روپے ہوگئی ۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید1.50روپے کے اضافے سی184.50روپے سے بڑھ کر186روپے اور قیمت فروخت186.50روپے سے بڑھ کر188روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید205روپے سے بڑھ کر206روپے اور قیمت فروخت207روپے سے بڑھ کر208روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید44روپے سے گھٹ کر43.80روپے اور قیمت فروخت 44.50روپے سے گھٹ کر44.30روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید45.10روپے سے گھٹ کر44.90روپے اور قیمت فروخت45.60روپے سے گھٹ کر45.40روپے ہوگئی ۔