شاہد آفریدی اوران کے اہل خانہ کورونا وائرس سے صحت یاب

قومی ٹیم کے سابق کپتان، ان کی اہلیہ اور بیٹیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 2 جولائی 2020 19:34

شاہد آفریدی اوران کے اہل خانہ کورونا وائرس سے صحت یاب
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2020ء ) سابق کپتان اور سپر سٹار کرکٹر شاہد آفریدی اور ان کے اہل خانہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔ اپنے ٹویٹ میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ’’اہلیہ، بیٹیوں اقصی ، انشاء اور میرا کرونا وائرس کا ٹیسٹ جو پہلے مثبت آیا تھا ،اللہ کا شکر ہے کہ اب ہم اس وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں مسلسل نیک خواہشات کے اظہار اور دعاؤں کرنے والوں کا شکر گزار ہوں اور آپ کی اور آپ کے اپنوں کی خیریت کے لیے دعا گو ہوں۔

شاہد آفریدی نے گود میں بچے کو اٹھائے تصویر بھی ٹوئٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ میں اس لمحے کو بہت مِس کررہا تھا، اب خاندان کی زندگی معمول پر آگئی ہے‘‘۔