شہباز گِل نے شوگر ملز سے سستی چینی نہ خریدنے کے معاملے کی وضاحت کردی

یوٹیلٹی اسٹور کو 15 جون کو شوگر ملز ایسوسی نے خط لکھا 60 ہزارٹن چینی 25 جون تک اٹھالیں، صرف10 دن دئیے گئے، یہ ناممکن تھا، معاون خصوصی

جمعرات 2 جولائی 2020 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے شوگر ملز سے سستی چینی نہ خریدنے کے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ یوٹیلٹی اسٹور کو 15 جون کو شوگر ملز ایسوسی نے خط لکھا 60 ہزارٹن چینی 25 جون تک اٹھالیں، صرف10 دن دئیے گئے، یہ ناممکن تھا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹور کو 15 جون کو شوگر ملز ایسوسی نے خط لکھا کہ 60 ہزارٹن چینی 25 جون تک اٹھالیں، صرف10 دن دیے گئے، یہ سب کو پتہ تھا کہ یہ ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو پیپرا رولز کہ تحت ٹینڈر کرنا لازمی ہوتا ہے، شوگرملز ایسوسی ایشن نے حجت تمام کرنے کیلئے 15 جون کو خط لکھا، شوگرملز ایسوسی ایشن جانتی تھی کہ 10 دن میں یہ چینی نہیں خریدی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :