Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ترقی کے ثمرات تمام طبقات تک پہنچائے جارہے ہیں، محمد عثمان ڈار

جمعرات 2 جولائی 2020 23:44

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ترقی کے ثمرات تمام طبقات تک پہنچائے جارہے ہیں تاکہ تحریک انصاف کے دورمیں کوئی ترقی اورخوشحالی سے محروم نہ رہ سکے وزیر اعظم عمران خان کا وعدہ ہے کہ کرپشن کی ایک ایک پائی وصول کر کے زراعت ، صحت ،تعلیم اور دیگر شعبوں پر خرچ کی جائے گی تا کہ عوام کا معیار زندگی بلند ہو۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار کا خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کو چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل کی جانب سے سیالکوٹ کیلئے 150ملین کا طبی سامان جس میں بائیو سیفٹی کیبنٹ ایک عدد، آٹو ایکسٹریکشن ایک عدد، وینٹی لیٹر 20عدد، بائی پاپ 25عدد، پلس آکسی میٹر 25، پی سی آرکٹس 5000ودیگر سامان دینے پر شکریہ ادا کرنے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپرنسپل خواجہ صفدر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر طارق ریحان بھی موجود تھے۔ محمد عثمان ڈار نے اس موقع پر این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل کا شکریہ ادا کیا۔ محمد عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حقیقی معنوں میں پاکستان کی ترقی اور قوم کے مسائل حل کرنے کیلئے موثراقدامات کئے گئے اور آج پاکستان تیزی سے ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے ،کوروناایک آزمائش ہے اورحکومت عوام کی مددسے اس آزمائش پربھی پورااترے گی۔

کرونانے پاکستان سمیت پوری دنیاکو جکڑکررکھ لیاہے جس سے نجات کے لئے ہمیں متحدہوکر اقدامات کرناہوں گے ۔کروناسے لڑنا کسی فردواحدکی ذمہ داری نہیں پوری قوم کوایک ہوناپڑے گااورحکومتی ایس اوپیز پر سختی سے عمل پیراہوکرہی قاتل وباء سے نجات حاصل کرناممکن ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات