پروگرام ریڈیو کلینک میں ترجمان حکومت پنجاب برائے کوروناپروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری کی شرکت

جمعرات 2 جولائی 2020 23:46

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) پروگرام ریڈیو کلینک میں ترجمان حکومت پنجاب برائے کورونا اور فیصل آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری،فیملی فزیشن ڈاکٹر مرتضی سلامت کی شرکت۔ پروگرام کے میزبان اور پروڈیوسر مدثر قدیر تھے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے پہلے حصے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مرتضی سلامت نے کورونا،ڈینگی اور ٹائیفائڈ کے مریضوں کی تشخیص اور علاج پر بات کی ان کا کہنا تھا کہ ان امراض کی کچھ علامات ایک جیسی ہوسکتی ہیںمگر طریقہ علاج مختلف ہے،کورونا وائرس کا ٹیسٹ علاج کے 14دن بعد جبکہ ٹائیفائڈ 40 دن بعد نیگٹو ہوتا ہے، تینوں متعدی امراض ہیں جن کا مستند ڈاکٹرز سے ہی علاج کرانا ضروری ہے جبکہ پروگرام کے آخری حصے میں بات کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری نے کہا کہ جب کوئی جراثیم،وائرس اور بیکٹیریا جسم میں داخل ہوتا ہے تو اس ایکشن کے ردعمل کے طور پر انسانی جسم ری ایکٹ کرتا ہے جو بخار کی صورت میں سامنے آتا ہے جس کے بعد انسانی قوت مدافعت اس ایکشن کے خلاف کام کرتی ہے اگر قوت مدافعت طاقتور ہو تو جسم خود ہی ایسی بیماری پر قابو پالیتا ہے ورنہ ادویات کا سہارہ لینا پڑتا ہے،وینٹی لیٹرز پھیپڑوں کا کام کرتے ہیں جبکہ آکسیجن بیڈز کی وجہ سے سانس کی نالی میں ہونے والی ابتدائی انفیکشن کی وجہ سے سانس لینے کی دشواری دور کی جاسکتی ہے۔