وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات، حلقوں کے مسائل اورفلاح عامہ کے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فرداً فرداً اراکین پنجاب اسمبلی کی تجاویز کو نوٹ کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

جمعرات 2 جولائی 2020 23:47

لاہور۔02جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں حلقوں کے مسائل، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فرداً فرداً اراکین پنجاب اسمبلی کی تجاویز کو نوٹ کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شور مچانے والے عناصر پیچھے رہ گئے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی عزت میں کمی نہیں آنے دیں گے۔ منتخب نمائندوں کے جائز کام ہر صورت ہوں گے اور کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں میاں جلیل احمد شرقپوری، چوہدری اشرف علی، محمد غیاث الدین، اظہر عباس، غضنفر علی خان، محمد فیصل خان نیازی، نشاط احمد خان ڈاھا اور دیگر شامل تھے۔ چیف وہپ رکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ اور طاہر بشیر چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔