معروف صحافی اور سینئر تجزیہ نگار مبشر انوار کے اعزاز میں ریاض کے معروف کاروباری شخصیت سلیم مسعود کی طرف سے عشائیہ کا اہتمام

ینگ جرنالسٹ سوسائیٹی انٹرنیشنل کی جانب سے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار مبشر انوار کی گراں قدر خدمات کی بدولت انہیں سعودی عرب کے لئے صدر کے عہدہ سے نوازا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 2 جولائی 2020 20:21

معروف صحافی اور سینئر تجزیہ نگار مبشر انوار کے اعزاز میں ریاض کے معروف ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2020ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان) ینگ جرنالسٹ سوسائیٹی انٹرنیشنل کی جانب سے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار مبشر انوار کی گراں قدر خدمات کی بدولت انہیں سعودی عرب کے لئے صدر کے عہدہ سے نوازا گیا۔ جس کے اعزاز میں سعودی عرب الریاض کی معروف کاروباری شخصیت اور ریاض شہر میں موجود شہرت یافتہ پاکستانی ہوٹل مرحبا کے آپریشن مینیجر جناب سلیم صاحب نے ایک عشائیہ کا احتمام کیا گیا۔

جس میں ریاض شہر کے تمام صحافی حضرات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز حافظ عرفان پٹھانی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ نعت رسول کا نذرانہ عابد شمعون نے پیش کیا۔ تقریب کی نظامت معروف صحافی امتیاز احمد نے احسن طریقے سے کرتے ہوئے ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کے قواعد اور مقاصد کو بیان کیا۔

(جاری ہے)

کاروباری شخصیت سلیم مسعود صاحب نے خاضرین کا پرتپاک استقبال کیا اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سینئر صحافی مبشر انوار کو ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور تمام صحافی برادری کا عشائیہ میں شریک ہونے پر بےحد مطمئن اور ممنون نظر آئے۔

سینئیرتجزیہ نگار مبشر انوار نے تمام صحافیوں کی آمد اور سپورٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کے قواعد اور مقاصد پر پورے خلوص اور دلجمعی سے عمل درآمد کرنے اور پاکستانی انٹرنیشنل جرنلسٹ کے بہتر اور معیاری مستقبل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس عشائیہ میں ریاض کے تمام صحافیوں جن میں امتیاز احمد، شاہین جاوید ، تسنیم امجد، ملک کامران، خرم خان، ڈاکٹر ندیم بھٹی، عرفان کھٹانہ، وسیم خان، جہانزیب امجد، عابد شمعون، ملک بابر ، ملک ندیم شیر ، ابرار تنولی ، طارق جنید نے شرکت کر کے مبشر انوار کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

تقریب کے آخر میں یونائیٹڈ میڈیا فورم کی جانب سے مبارک باد کا کیک بھی کاٹا گیا اور شاندار اور پر تکلف عشائیہ سے لطف اندوز بھی ہوئے۔