مشوروں سے تنگ آکر یونس خان نے میری گردن پر چھری رکھ دی تھی: گرانٹ فلاور

واقعہ 2016ئ میں برسبین ٹیسٹ کے دوران پیش آیا، مکی آرتھر نے بیچ بچاؤ کرایا،قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ کا انٹرویو میں انکشاف

جمعرات 2 جولائی 2020 23:52

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2020ء) سابق پاکستانی بیٹنگ کوچ اور سابق زمبابوین کرکٹر گرانٹ فلاور نے دعوی کیا ہے کہ مشوروں سے تنگ آکر وقار یونس خان نے 2016ئ میں برسبین ٹیسٹ کے دوران میری گردن پر چھری رکھ دی تھی۔ ایک انٹرویو میں گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ 2016ئ میں دورہ آسٹریلیا میں سیریز کے دوران یونس خان کو ٹپس دے رہا تھا کہ اس دوران وہ آپے سے باہر ہوگئے اور میری گردن پر چھری رکھ دی۔

سابق بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ یونس خان کی اس حرکت پر اس وقت کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بیچ بچاؤ کرایا تھا۔

(جاری ہے)

گرانٹ فلاور ان دنوں سری لنکا کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے اپنے بھائی اینڈی فلاور اور میزبان کے ساتھ گفتگو کے دوران یونس خان پر یہ الزام لگایا۔ فلاور نے بتایا کہ ناشتے کے وقت میں یونس کو بیٹنگ ٹپس دینے گیا تو اس نے میرے مشورے پر عمل نہیں کیا اور میرے گلے پر چھری رکھ دی ،اس موقع پر مکی ا?رتھر بیٹھے ہوئے انہیں مداخلت کرنا پڑی۔

یاد رہے کہ اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یونس خان صفر پر آو ٹ ہوگئے تھے اور دوسری اننگز میں انہوں نے 65 رنز بنائے تھے۔واضح رہے کہ 49 سالہ گرانٹ فلاور نے 2014ئ سے 2019ئ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دئیے تھی