مودی نے مظالم میں ہٹلرکو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، چوہدری محمدسرور

اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی بھی کسی ظلم سے کم نہیں،کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے ہم انکے ساتھ ہیں، دفد سے گفتگو

جمعرات 2 جولائی 2020 23:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نر یندرمودی نے مظالم میں ہٹلرکو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی بھی کسی ظلم سے کم نہیں۔کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے ہم انکے ساتھ ہیں۔وہ گور نر ہائوس لاہور میں تحر یک انصاف کے اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی سر دار مہندر پال سنگھ کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے دفد سے گفتگو کررہے تھے۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ بھارتی حکمران اور انکے سیکورٹی ادارے کشمیر میں بدتر ین دہشت گردی کر رہے ہیں کشمیر میں بدتر ین مظالم کے بعد دُنیا بھر میں بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے 332دن سے بھارت نے کشمیرمیں اپنے لاکھوں فوجیوں کی طاقت سے بدتر ین کر فیو لگا رکھا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیر یوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور کشمیری آج بھی آزادی کیلئے لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے کہ وہ بندوق اور گولی کی طاقت سے بر بر یت کے باجود کشمیر یوں کی تحر یک آزادی کے راستے کو روک نہیں سکتا آج کشمیر میں بے گناہوں کا قتل عام کیا جارہا ہے مگر اس کے باوجود اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے خاموشی تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جو نہ صرف ایک ظالم بلکہ ایک شر مناک اقدام ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ دنیا یہ تماشہ دیکھنا بند کر ے اور بھارت کی کشمیر میں دہشت گردی رکوانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مًیں ایک بار پھر یورپی یونین سے بھی مطالبہ کر تاہوں کہ وہ بھارتی مظالم کا فوری سخت نوٹس لے اور انکے مظالم کو ختم کر وایا جائے ۔ اُنہوں نے کہا کہ نر یندر مودی کی پالیسیاں خود بھارت کے لئے بھی خطرہ بن چکی ہیں اور کوئی شک نہیں کہ مظالم میں مودی نے ہٹلرکو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر یوں کے سفیر بن کر دنیا بھر میں کشمیر یوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا