آن لائن کاروبار کرنے کے نام پر نو سر بازوں سرگرم ہو گئے، کئی افراد اپنے ہزاروں روپے لٹا بیٹھے

جمعرات 2 جولائی 2020 23:55

سکھر۔ 2 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) کورونا وائرس سے بچائو کے لئے کیے جانے والے آن لائن کاروبار کرنے کے نام پر نو سر بازوں سرگرم ہو گئے، کئی افراد اپنے ہزاروں روپے لٹا بیٹھے،عوامی شکایات کیمطابق آن لائن خریداری کرنے کے وقت دکھائی جانی والی چیز گھروں پر ڈلیور نہیں کی جاتی، جبکہ دکھائی جانے والی چیز کی رقم بھی ڈلیوری سے قبل ہی جعلساز کمپنیاں وصول کرلیتی ہیں، شہریوں کو جعلی آن لائن کاروبار کرنے والے افراد سے بچانے کیلئے حکومتوں کو موثر حکمت عملی تیار کرنا ہوگی، شہریوں کا مطالبہ کیا ہے ، نو سر بازوں نے آن لائن کاروبار کا کام شروع کرتے ہوئے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے، ایک متاثرہ شہری نے بتایا ہے کہ آن لائن کاروبار کرنے والوں نے اسے ہزاروں روپے کا نقصان پہنچایا ہے، کیونکہ اس کے اہلخانہ نے آن لائن کاروبار کرنے والوں سے گھریلو اشیاء خریدی تاہم جب کمپنی کی جانب سے اشیاء کی ڈلیوری کی گئی تو دکھائی جانے والی چیزوں کے بلکل برعکس تھیں، شہری نے بتایا کہ ملنے والے پارسل پر کمپنی کا نہ تو ایڈریس اور نہ ہی کوئی رابطہ نمبر لکھا جاتا ہے، جس سے شکایت کی جائے، شہری نے کہا کہ متعدد ایسے شہری ہیں جو اسی طرح نو سر بازوں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نو سر بازوں کے ہاتھوں لٹنے سے بچایا جائے کوئی ایسا کائونٹر بنایا جائے ، جہاں پر شہری اپنی شکایت درج کراکر انصاف حاصل کرسکیں۔