(ن) لیگ کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر مہنگائی کیخلاف احتجاجی کیمپ

احتجاجی کیمپوں میں لیگی رہنمائوںاورکارکنوںکی کثیر تعداد میں شرکت ، حکومت کے خلاف نعرے بازی نالائق حکومت سے جلد چھٹکارا ملنے والا ہے آٹا ،چینی، پیٹرول چوروں کو انکے انجام تک پہنچا کر دم لینگے‘خواجہ عمران موجودہ حکومت کی کارکردگی اس کو اس جگہ چھوڑے گی جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوگی‘رانا مشہود و دیگر کا شرکا سے خطاب

جمعرات 2 جولائی 2020 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر مہنگائی کے خلاف درجنوں احتجاجی کیمپ لگائے گئے ،احتجاجی کیمپوں میں لیگی رہنمائوںاورکارکنوںکی کثیر تعداد میں شرکت ، حکومت کے خلاف آٹا چور چینی چور ،دوائیاں چور اور پیٹرول چور گو عمران گو، مک گیا تیرا شو عمران گو عمران گو کے نعرے لگائے گئے ۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پہلا کیمپ شاہدرہ چوک میں لگایا گیا جس کی قیادت رکن قومی اسمبلی ملک محمد ریاض ، رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان نے کی ، دوسرا کیمپ بادامی باغ میں لگایا گیا جس کی قیادت رکن پنجاب اسمبلی غزالی سلیم بٹ نے کی، اس موقع پر سابق ڈپٹی میئر مشتاق مغل ،میاں رشید سمیت دیگر بھی موجود تھے، ،تیسرا کیمپ کوپر سٹور جی ٹی روڈ پر لگایا گیاجس کی قیادت رکن پنجاب اسمبلی میاں مجتبیٰ شجاع نے کی، چوتھا کیمپ شالامار چوک میں لگایا جس کی قیادت ارکان اسمبلی علی پرویز ملک ،خواجہ عمران نذیر اور چوہدری شہباز نے کی، پانچواں کیمپ داروغے والا چوک میں لگایا جس کی قیادت ارکان اسمبلی شیخ روحیل اصغر، با اختر نے کی،،چھٹا کیمپ جوڑا پل میں لگایا گیا جس کی قیادت سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،خواجہ سلمان رفیق ملک وحید،اور احسن شرافت نے کی، ساتواں کیمپ سمن آباد چوک میں لگایا گیا جس کی قیادت مہر اشتیاق، رانا مشہود اور میاں باقر نے کی،آٹھواں کیمپ ٹھوکر نیاز بیگ لگایاگیا جس کی قیادت سیف الملوک کھوکھر نے کی۔

(جاری ہے)

نواں کیمپ بنک سٹاپ فیروز پور روڈ پر لگایاگیا جس کی قیادت رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اختر بادشاہ چوہدری عبدالمجید چن کی دسواں کیمپ اچھرہ میں لگایا گیا جس کی قیاد ت خواجہ حسان اور سید توصیف شاہ نے کی ،گیارواں کیمپ ٹان شپ لگایا گیا جس کی قیادت صدر لاہور پرویز ملک ،شائستہ پرویز ملک رکن اسمبلی رمضان صدیق بھٹی، اور میاں سلیم نے کی، بارھواں کیمپ والٹن روڈ پر لگایا گیا جس کی قیادت رکن میاں نصیر اور یاسین سوہل نے کی،تیرھواں کیمپ رائیونڈ لگایا گیا جس کی قیادت رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر مرزا جاوید اور کرنل طارق نے کی۔

چوہدواں کیمپ مزنگ میں لگایا گیا ، جس کی قیادت ارکان اسمبلی میاں وحید عالم ، میاں مرغوب احمد، اور بلال یاسین نے کی۔اس موقع پر لیگی رہنمائو ں کی جانب سے ماسک بھی کارکنوں میں تقسیم کئے گئے ۔شالا مار چوک میں احتجاجی کیمپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عمران نیازی آپ نااہل ہیں ہم آپ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں اب آپ اس قوم کی جان چھووڑ دوآپ نے پچھلے دوسالوں میں عوام کو جھوٹ کی کہانیاں سنائیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اب آپ کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے، مسلم لیگ (ن) اب اس ملک کے ساتھ مزیدکھلواڑ نہیں ہونے دیگی،عوام کے دکھوں کا مداوہ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں اس ملک کو ددوبارہ اپنے پاں پر کھڑا کریگی۔انہوں نے کہا کہ 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریا دینے کا دعوی کرنے والوں نے پہلے والے گھر اور نوکریاں بھی چھین لی ہیں، لوگ سلیکٹڈ نیازی اور اس کی نالائق ٹیم کو ہاتھ اٹھا اٹھا کربد دعائیں دے رہے ہیں، نااہل حکمرانوں نے عوام کو ایک بار پھر لوڈ شیڈننگ کے اندھیروں دھکیل دیا ہے ۔

رانا مشہود نے کہا کہ نالائق حکومت نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔آٹا، چینی اور پیڑول سکینڈل کے مجروں کو کٹہرے لر کر چھوڑیں گے۔موجودہ حکومت کی کارکردگی اس کو اس جگہ چھوڑے گی جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوگی۔ مائنس ون کسی اپوزیشن جماعت نے نہیں کہا کہ بلکہ وزیراعظم عمران خان نے مائنس ون کی تصدیق خود کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مائنس ون کا ایشو پیٹرول مافیا، آٹا اور چینی مافیا سے توجہ ہٹا نے کے لئے چھیڑا گیا ہے لیکن عوام اب ان آٹا ،چینی، پیٹرول اور میڈیسن چوروں کو ان کے انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔