سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا، قرنطینہ سے باہر آگئے

جمعرات 2 جولائی 2020 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد قرنطینہ سے باہر آگئے،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نیب پیشی کے دوران کرونا وائرس سے متاثر ہوئے،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد کی ایک نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا،کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اہلیان ملتان کی طرف سے سید یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے ،کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پی پی رہنماؤں کی جانب سے بھی سید یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے گئے ،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دعائیں کرنے اور مبارکباد دینے والوں سے اظہار تشکر کیا ۔