پشاور بی آر ٹی کا 'ٹیسٹ رن' شروع کردیا گیا

بی آر ٹی منصوبہ تیار،کسی بھی وقت شروع کر سکتے ہیں: شوکت یوسفزئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 2 جولائی 2020 22:26

پشاور بی آر ٹی کا 'ٹیسٹ رن' شروع کردیا گیا
پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02جولائی 2020ء) پشاور بیآر ٹی کا 'ٹیسٹ رن' شروع کردیا گیا بی آر ٹی منصوبہ تیار،کسی بھی وقت شروع کر سکتے ہیں، صوبائی وزیر افرادی قوت شوکت یوسفزئی نے دعوی کیا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ مکمل طور پر تیار کر لیا گیا ہے اور کسی بھی وقت یہ منصوبہ شروع ہو جائیگا،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کو منصوبے مکمل کرنے کے حوالے سے تمام امور پر بریفنگ دی جا چکی ہے۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کورونا وباء وائرس کے باعث دنیا کی ہر چیز متاثر ہوئی ہے وہاں بی آر ٹی منصوبہ بھی متاثر ہوا ہے،ملک میں وباء نہ آتی تو آج بی آر ٹی منصوبہ شروع ہو چکا ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کے تمام سٹیشنز مکمل ہیں، ٹیسٹنگ ورک شروع کر دیا گیا ہے،بی آر ٹی سے ساڑھے 3 لاکھ افراد یومیہ سفر کریں گے۔

(جاری ہے)

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے باعث دنیا کی ہرچیز سمیت بی آر ٹی منصوبہ بھی متاثر ہوا ہے، بی آر ٹی کے تمام اسٹیشنز مکمل ہیں۔ دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے ہم بہت جلد بی آر ٹی کا سرپرائز دینے جا رہے ہیں، سپریم کورٹ اس لئے گئے منصوبے پر کام جلد مکمل ہو، احتساب سے گھبرانے والے نہیں، سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 89 علاقوں سے سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کر دیا، تمام اقدامات کا مقصد کورونا پر قابو پانا ہے، لاک ڈاؤن کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں، خیبرپختونخوا کے 214 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا خصوصی بچوں کے سیکنڈری، ہائی سیکنڈری امتحانات بورڈ کے تحت ہوں گے۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا فاٹا کا انضمام تمام جماعتوں کی مشاورت اور اتفاق رائے سے ہوا، فاٹا کا انضمام 5 سال میں مرحلہ وار ہونا تھا، 5 سال کا کام 15 ماہ میں کر کے دکھایا، فاٹا میں پہلی بار الیکشن کرانا چیلنج سے کم نہیں تھا.